اسلام آباد ( عکس آن لائن )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے صومالین ہم منصب کا ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ اہم امور، کرونا وبا کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،چئیرمین سینیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صومالیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہبی ، ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں جبکہ کثیر الجہتی سطح پر مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ٹیکیفونک گفتگو میں چئیرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید فروغ دینا ہوگا اوروفود کے تبادلوں میں تیزی لانی ہوگی۔
انہوں مزید کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کے زریعے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،چئیرمین سینیٹ نے صومالیہ کے سینٹ کے سربراہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جس پرصومالیہ کے سینٹ کے سربراہ نے چئیرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا-
صومالین ہم منصب نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر پالیسیز اور مواقع کا ذکر کرتے ہوئے چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول انتہائی سازگار ہے جس سے صومالین سرمایہ کاروں اور تاجروں کومستفید ہونا چاہیے،
اسرائیل قابض فورسز کی حالیہ جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث ہونیوالی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،صومالین ہم منصب نے مزید کہا کہ صومالیہ اقتصادی ترقی اور معاشی اصلاحات کے شعبوں میں پاکستان کے تجربات سے بھر پور استفادہ کرے گا