فائرنگ

صادق آباد،جائیداد کا تنازع،بڑے بھائی کی فائرنگ ،چھوٹا بھائی قتل

صادق آباد (عکس آن لائن)صادق آباد کے علاقے کوٹ سبزل میں اراضی کے تنازعے نے بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ کوٹ سبزل کے نواحی علاقے میں پیش آیا،جہاں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی کو موت کی وادی میں بھیج دیا اور فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاش کو ہسپتا ل منتقل کیا۔ایس ایچ او کوٹ سبزل کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں