چین

شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے ہم وطنوں کے لیے سوگ

بیجنگ (عکس آن لائن) 13 جنوری کی صبح 9:30  منٹ پر ،   چین کے خود اختیار علاقے  شی زانگ میں 7 جنوری کی صبح آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شیگاتسے شہر کی  ڈنگری، لازی  اور  ڈنگگے کاؤنٹیز سمیت  دیگر مقامات پر سوگ منایا گیا ۔

7 جنوری کو صبح 9:05  منٹ پر  چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ زلزلے کی  شدت بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے بد قسمتی سے  126 ہم وطنوں کی جانیں اس آفت میں ضائع ہوئیں۔ زلزلے میں  27,248 مکانات کو  بھی نقصان پہنچا جن میں 3,612 مکانات ایسے ہیں جو زلزلے کی شدت کے باعث  مکمل طور پر منہدم  ہو گئے ۔ زلزلے نے ڈنگری، لازی، ساکیا، ساگا اور ڈنگگے سمیت پانچ کاؤنٹیز کے   206  دیہات  کو متاثر کیا اور  مختلف درجوں میں تقریباً 61,500 افراد  متاثر ہوئے۔

ہنگامی طبی امداد کے باعث اس  زلزلے کے  شکار  407  افراد  کو کامیابی سے بچا یا گیا ۔ 47,500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو  درست انداز میں  آباد کیا گیا    اور زلزلے سے متعلق امدادی کاموں کو  منظم اور مؤثر طریقے سے انجام دیا گیا ۔ اس وقت بھی   شی زانگ  میں عارضی اور عبوری آباد کاری کی مزید کوششیں جاری ہیں   تاکہ  متاثرہ افراد کی سرد موسم سے حفاظت کو  یقینی بنایا جا سکے.