بیجنگ (عکس آن لائن) “شی جن پھنگ کے کاموں سے منتخب ریڈنگز” کی پہلی دو جلدوں کے فرانسیسی، روسی، عربی اور ہسپانوی ایڈیشن شائع کر دیے گئے۔یہ ایڈیشن فارن لینگویجز پریس نے شائع کیے ہیں اور اندرون و بیرون ملک دستیاب ہیں۔ پہلی دو جلدوں میں نومبر 2012 سے اکتوبر 2022 تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے اہم کام شامل ہیں۔اس سے غیر ملکی قارئین کو نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے سوشلسٹ افکار کو سمجھنے اور چینی طرز کی جدیدیت کے مفہوم اور جوہر کو درست طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
یہ شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے ایک نئے دور کی تشکیل میں حاصل کردہ کامیابیوں ، نئے عہد میں چینی کمیونسٹوں کی جانب سے مارکسزم کو چینی خصوصیات کی حامل جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے کی جانے والی اہم نظریاتی اختراعات کی عکاسی کرتا ہے
اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے لئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر شی جن پھنگ کی سوچ کو جامع طور پر ظاہر کرتا ہے، اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے چینی دانش اور ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔