کھاتوں

شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں 8 ماہ کے دوران 6.33 فیصداضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 6.33 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق فروری کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے کھاتوں کاحجم 17,256,827 ملین روپے ریکارڈکیاگیا، جون 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے کھاتوں کاحجم 16,229,036 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ 8 ماہ کی مدت میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر6.33 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔جنوری 2021 کے مقابلہ میں ماہ فروری میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں ایک فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں