شیڈول بنکوں

شیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری میں ایک سال کے عرصہ میں مجموعی طورپر61.65 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) شیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری میں ایک سال کے عرصہ میں مجموعی طورپر61.65 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مارچ2019ء کے اختتام سے لیکرمارچ 2020ء تک مدت میں شیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری میں 35لاکھ،45 ہزار،993 ملین روپے کااضافہ ہواہے،

گزشتہ سال مارچ کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری کاکل حجم 57 لاکھ، 50 ہزار،987 ملین روپے ریکارڈکیا گیاتھا۔مارچ 2020ء کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری کا کل حجم 92 لاکھ،96 ہزار،980 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاہے۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء کی نسبت مارچ میں شیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری میں 6.25 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا۔فروری کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 87 لاکھ،25 ہزار،394 ملین روپے تھا جبکہ مارچ کے اختتام پریہ 92 لاکھ،96 ہزار،980 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں