اسلام آباد (عکس آن لائن) شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کی شرح میں گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں 4.69 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2020ء کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کاحجم 82 کھرب ،59 ارب ،17 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیا،
مارچ 2019ء کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 78 کھرب،88 ارب 97 کروڑ،تین لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیاتھا، یوں ایک سال کے عرصہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 4.69 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء کے مقابلے میں مارچ کے مہینہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 0.57 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ فروری 2020ء کے اختتام پرشیڈول بنکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 82 کھرب،12 ارب64 لاکھ روپے ریکارڈکیا گیاتھا۔