اسلام آباد (عکس آن لائن) شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے سٹاک میں سرمایہ کاری میں دسمبر 2019ء کے دوران 11.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر کے مہینے میں شیڈولڈ بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 88 لاکھ ایک ہزار 134 ملین روپے تک پہنچ گیا جو نومبر کے مقابلہ میں 11.60 فیصد زیادہ ہے۔
نومبر کے مہینے میں شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کا حجم 78 لاکھ 85 ہزار 875 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے سٹاک میں سرمایہ کاری کا حجم 75 لاکھ 83 ہزار 240 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔