شین وارن

شین وارن کا ’بش فائر فنڈ‘ کیلئے اپنی ٹیسٹ کیپ کی نیلامی کا فیصلہ

سڈنی (عکس آن لائن) آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر شین وارن نے’بش فائر فنڈ‘ کے لیے اپنی ٹیسٹ کیپ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا، سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے 25 ہزار آسٹریلوی ڈالرز کی پہلی بولی لگائی۔آسٹریلیا کے جنگلات میں پھیلی آگ بجھانے کے لیے ہر کوئی میدان عمل میں ہے،

تو اس کام میں کرکٹرز بھی پیچھے نہیں رہے۔50سالہ لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن کہتے ہیں کہ آسٹریلیا مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہر کوئی اپنے طور پر مدد کے لیے آگے آرہا ہے، تو میں نے بھی اپنی پسندیدہ بیگی گرین کیپ نمبر 350 جو میں نے پورے کیریئر میں پہنی نیلامی کے لیے رکھی ہے۔سابق لیگ سپنر پر امید ہیں کہ وہ کیپ نیلام کر کے مناسب فنڈز اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل اور برسبین ہیٹ کے کرس لین جو بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے لگائے ہر ایک چھکے کے عوض ڈھائی سو ڈالرز بش فائر فنڈ میں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں