بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے اتوار کے روز کہا ہے کہ شینزو-14انسان بردار خلائی جہازاور لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کے امتزاج کو لانچنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
لانچ سائٹ پر سہولیات اور آلات بہترین حالت میں ہیں، اور مختلف پری لانچ فنکشن چیک اور مشترکہ ٹیسٹ منصوبہ بندی کے مطابق کیے جائیں گے۔