لاہور (عکس آن لائن ) شیخ رشید کا پاکستان کے دو اہم شہروں کے درمیان شٹل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے،
گزشتہ روز اس حوالے سے اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان میں شدید سیلاب کی وجہ سے سڑکوں نظام متاثر ہوگیا ہے ۔ شہریوں کو بالخصوص کوئٹہ اور سبی کے درمیان آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
لوگوں کی بڑی تعداد سبی سٹیشن آ گئی ہے ، ڈی ایس سبی کو ہدایت کی ہے وہ ان مسافروں کو کوئٹہ پہنچانے کیلئے انتظامات کر یں ۔ بارشوں سے متاثرہ سڑکیں بحال ہونے تک شٹل ٹرین چلتی رہیگی ،ٹرین کی سکیورٹی کیلئے ایف سی کو ہدایات دی گئی ہیں ۔
Load/Hide Comments