لاہور ( عکس آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا، وکلاءبرادری انصاف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو ایک آمر نے پھانسی پر لٹکادیا، جنرل ضیاءالحق سے جنرل مشرف تک سب نے آئین کو توڑا،اعلیٰ عدالتوں میں خاتون ججز کو تعینات کیاجائے ۔
منگل کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا،شہید ذوالفقار علی بھٹو قانون دان تھے انہوں نے پاکستان کو آئین دیا۔ وکلاءبرادری انصاف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتی ہے ۔1973 کے آئین کی رو سے عدلیہ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ۔
ذوالفقار علی بھٹو کو ایک آمر نے پھانسی پر لٹکادیا۔ جنرل ضیاءالحق سے جنرل مشرف تک سب نے آئین کو توڑا۔آصف علی زرداری کو بغیر کسی وجہ کے جیل میں رکھاگیا ،آئین کی وجہ سے ہی تمام صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے، آصف علی زرداری پر جھوٹے مقدمے چلائے گئے ، آصف علی زردای کو بغیر کسی وجہ کے جیل میں رکھا گیااور ذوالفقار علی بھٹوکا عدالتی قتل کیاگیا۔
ہمیں بھی عدالتوں سے انصاف کی امید ہے اورہمیں امیدہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ انصاف ہوگا۔قوم آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مقدمات میں انصاف کا تقاضہ کر رہی ہے ۔ اعلیٰ عدالتوں میں خاتون ججز کو تعینات کیاجائے ۔