وزیرعلی زیدی

شہید بے نظیر کی وصیت قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے کافی تھی،وفاقی وزیر علی زیدی

کراچی(عکس آن لائن ) وفاقی وزیرعلی زیدی نے سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی وصیت کو غیر مصدقہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہاکہ بی بی شہیدکی غیر مصدقہ وصیت قوم کو

بے وقوف بنانے کے لیے کافی تھی، بی بی شہید کی وصیت کے ذریعے پیپلزپارٹی پر قبضہ اور الیکشن جیتے گئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لعل شہبازکی سر زمین کو 12 برس سے زیادہ عرصے سے تباہ کررکھا ہے،

وقت آگیا ہے کہ بلاول اور زرداری وصیت دکھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں