لندن (عکس آن لائن)برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری شادی سے قبل میڈیا کے میگھن مارکل کے ساتھ نامناسب رویّے پر میڈیا کے خلاف مقدمہ کرنا چاہتے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ”اسپیئر”میں یہ انکشاف کیا کہ میں اپنے وکیل کو بار بارکہتا رہا کے میڈیا کے ان اداروں کے خلاف مقدمہ کرو۔اْنہوں نے لکھا کہ میرے وکیل نے مجھے ہمیشہ یہی جواب دیا کہ میڈیا کے ادارے بھی یہی چاہتے ہیں کہ آپ ان کے خلاف مقدمہ کریں۔
اْنہوں نے مزید لکھا کہ کیونکہ جیسے ہی میں ان اداروں کے خلاف مقدمہ کرتا تو یہ میرے اور میگھن کے تعلقات کے بارے میں خبریں شائع کردیتے۔شہزادہ ہیری نے لکھا کہ یہ سب دیکھ کر مجھے غصّہ آرہا تھا اور میں ایسا محسوس کررہا تھا کہ جیسے میں نے کوئی جرم کیا ہو۔ اْنہوں نے لکھا کہ میں نے میگھن اور ان کی والدہ کی زندگی کو اپنی اس مجبوری کی وجہ سے متاثر کیا۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ میں نے میگھن سے وعدہ کیا تھا کہ میں اسے محفوظ رکھوں گا لیکن میں نے اسے خطرے میں ڈال دیا۔