شہزادہ ولیم

شہزادہ ہیری ذہنی بیماری کا شکار ہیں،شہزادہ ولیم کا تخت نشینی کے بیان پر ردعمل

لندن(عکس آن لائن) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے بڑی بھائی شہزادہ ولیم سے اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت دونوں الگ الگ راہوں پر گامزن ہیں۔شہزادہ ہیری نے بھائی سے اختلافات کا اعتراف گزشتہ ماہ افریقی دورے کے دوران برطانوی ٹی وی آئی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا تھا، جسے گزشتہ ہفتے دستاویزی فلم کے طور پر نشر کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہی محل کے ذرائع نے بتایاکہ شہزادہ ولیم نے بھائی کے انٹرویو پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر بات کی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد شہزادہ ولیم نے غصہ کرنے کے بجائے اپنے بھائی کی ذہنی صحت پر پریشانی دکھائی اور امید ظاہر کی کہ بھائی اور ان کی بھابھی کے مسائل جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔شاہی محل کے ذرائع نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ شہزادہ ولیم اپنے چھوٹے بھائی کی باتوں پر غصے میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ شاہی محل کے ذرائع نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ شہزادہ ولیم اپنے چھوٹے بھائی کو ڈپریشن یا دیگر ذہنی بیماری کا شکار سمجھتے ہیں، تاہم ان کا خیال ہے کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں