لندن (عکس آن لائن) شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بچوں نے اپنی دادی لیڈی ڈیانا کو اپنے والد کی یادوں سے جان لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ اور شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بچے اپنی دادی لیڈی ڈیانا سے ملاقات نہیں کرسکے، لیکن وہ روزانہ اپنے والد کی یادوں میں اپنی دادی سے ملتے ہیں۔قارئین کو یہ جملہ سننے میں عجیب لگ رہا ہوگا کہ جو خاتون دنیا سے رخصت کرچکی ہیں بچے کیسے ان سے ملاقات کرسکتے ہیں؟
دراصل شہزادہ چارلس اور شہزادی شارلیٹ روزانہ بستر خواب پر اپنے والد شہزادہ ولیم سے اپنی دادی کی کہانی سنتے ہیں۔شہزادہ ولیم 2017 میں ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم جس کا عنوان ڈیانا، ہماری والدہ، ان کی زندگی اور میراث تھا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اپنی والدہ سے متعلق کہانیاں سناتے ہیں تاکہ وہ جان سکیں کہ ان کی دادی ڈیانا کس عظیم شخصیت کی حامل تھیں۔شہزادے نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں شہزادہ چارلس اور شہزادی شارلیٹ جانیں کہ ان کی دادی کون تھی اور وہ موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے بچے جان لیں کہ ان کی دو دادیاں ہیں۔