اسلام آباد (عکس آن لائن)پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہر یار آفریدی نے دنیا کے پارلیمانی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔
معروف کشمیری رہنما اور جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی جس میں شہریار خان آفریدی نے راجہ نجابت حسین اور انکی تنظیم کی مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر میں رائے شماری کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے دنیا کے پارلیمانی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
شہر یار آفریدی نے کہاکہ کرونا وائرس کی نئی لہر کے باوجود ہمیں کشمیر پر ڈپلومیسی اور شعوری مہم کو فروغ دینے کیلئے نئے راستے تلاش کرنا ہونگے۔
انہوںنے کہاکہ ہندوستان کے کشمیر پر بیانیے کو چیلنج کرنے کیلئے جارحانہ اور منطق و دلیل پر مبنی ڈپلومیسی کر فروغ دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر اور نیوکلیئر پالیسی پر گروہی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا.