لاہور(عکس آن لائن)تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دار الحکومت شہر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں اور 20 راونڈ اباوٹ کو جدید طرز پر ڈیزان کرنے کے حوالے پی ایچ اے ہیڈ کواٹر میں اجلاس چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر
یاسر گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان، ڈائریکٹر ایڈمن عامر ابراہیم، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر مدثر اعجاز، ڈائریکٹر مارکیٹنگ رابعہ ریاست، ڈیزائنر رضوان بیگ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شہر لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو جدید طرز پر ڈیزان کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور داخلی و خارجی راستوں اور شاہراوں کیساتھ ساتھ چوک چوہراوں کو خوبصورت بھی بنایا جائے۔
ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے کہا کہ پنجاب کے صوبائی دار الحکومت شہر لاہور کو دوسرے شہریوں کیلئے رول ماڈل کے طور پر پیش کریں گے۔شہر کے اہم20 راونڈ اباوٹ سمیت بڑی سٹرکوں اور شاہراوں کو جدید طرز پر ڈائزین کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت،سر سبز اور شاداب بنانے کیلئے پی ایچ اے کے تمام ڈپیارٹمنٹ اپنا کام احسن طریقے سے کررہے ہیں اور نئے سال میں پی ایچ اے اپنے جاری پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے نئے عزم کے
ساتھ آگے بڑھے گا۔