بشریٰ انصاری

شہری کوروناویکسین کے حوالے سے کسی شکوک و شبہات کا شکارنہ ہوں ‘ثمینہ پیرزدہ، بشریٰ انصاری

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکارائوں ثمینہ پیرزادہ اوربشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شہری کوروناویکسین کے حوالے سے کسی شکوک و شبہات کا شکارنہ ہوں ،یہ ہماری حفاظت کیلئے ہے ، سینئر سٹیزن حکومت کے بتائے ہوئے طریق کا رکے مطابق رجسٹریشن کرائیں اورویکسی نیشن کرائیں ۔ یاد رہے کہ دونوں سینئر خواتین اداکارائوںنے کورونا کی ویکسی کرا لی ہے ۔ ایک انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ حکومت کی جانب بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور میں انہیں بھرپورسراہتی ہوں ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی طرح کے شکوک و شبہات میں نہیں پڑناچاہیے ،یہ ویکسی نیشن ہماری حفاظت کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو جلد از جلد اس وباء سے چھٹکارامل جائے اورمعمولات زندگی بحال ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں