ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ

شہریوں کے مسائل کسی رکاوٹ اور سفارش کے بغیراور نیک نیتی سے حل کیے جائیں،احمد عزیز تارڑ

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے مسائل کسی رکاوٹ اور سفارش کے بغیر حل کرنے کے لیے تمام افسران و اہلکار نیک نیتی اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کریں۔لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرکے ادارے کا امیج بہتر کریں‘ون ونڈو سیل کو مزید موثر بنایا جائے اور یہاں محض درخواستوں کے جوابات دینے کی بجائے شہریوں کے کام ایک ہی چھت تلے حتمی طور پر انجام دئیے جائیں-ادارے کی قیمتی املاک کا تحفظ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے‘

قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اراضی اور تعمیرات کے ریکارڈ کی بھی چھان بین (سفٹنگ) کی جائے اور ان میں موجود بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی جائے-جدید دور کے تقاضے پرانے طور طریقوں سے پورے کرنا ممکن نہیں‘شہریوں کی سہولت کے لئے ادارے کی خدمات آن لائن مہیا کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں-عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پوری تیاری کے ساتھ پیروی کی جائے‘ اس مقصد کی لئے تیارکئے جانے والے ایس او پی پر عمل درآمد کیا جائے اور تمام کام دئیے گئے وقت میں نپٹائےجائیں-تمام افسران ادارے کی بہتری کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کریں‘

اپنے ماتحتوں سے کام لیں اور ان کے مسائل حل کریں‘تاہم کام نہ کرنے والوں کی ادارے میں کوئی گنجائش نہیں وہ آج ایل ڈی اے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز فارقلیط میر‘اعجاز خلیق رزاقی‘رانا ٹکا خان اور عثمان غنی‘چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا ‘چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی‘چیف ٹاون پلانر طارق محمود اور تمام ڈائریکٹروں نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں