لاہور(عکس آن لائن) سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک سال میں گندم کی قیمت میں 400روپے فی من اضافہ تاریخی اقدام ہے، گندم چودہ سو سے اٹھارہ سو روپے فی من ہونے کا فائدہ کسانوں کو پہنچے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد بھی آٹا مہنگا نہیں ہوگا۔سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی گندم کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شہریوں کو ہر قیمت پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت رمضان میں سستا آٹا یقینی بنائے گی،گندم اٹھارہ سو روپے فی من ہونے سے کسان کی زندگی میں خوشحالی آئے گی .
اور گندم کی نئی قیمت سے کسانوں کو اپنی محنت کا بہترین معاوضہ مل سکے گا۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نےاب تک سبسڈی کی مد میں اسی ارب کی خطیر رقم خرچ کی ہے،پنجاب بھر میں آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت اٹھ سو ساٹھ روپے میں دیا گیا ہے،آج بھی ہر ضلع میں اٹھ سو ساٹھ روپےکے سستے آٹےکے تھیلے کی فراہمی جاری ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سندھ میں آٹا پنجاب کی نسبت مہنگا ہے، سستے داموں ملنا چاہیے،وزیر اعظم کا گندم کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ تاریخی ہے جس سے 70فیصد دیہی آبادی مستفید ہو گی۔