لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے،شہدا کی بے حرمتی اور قوم کو فتنہ و فساد میں دھکیلنے والی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔
انہوں نے یوم تکریم شہدا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وطن کے لئے جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یومِ تکریم شہدا منایا ۔پورا پاکستان ان شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتا ہے جن کی وجہ سے ملک میں امن اور سرحدوں پرسکون ہے،ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،قوم نے ان شدت پسند عناصر کو مسترد کردیا ہے جنھوں نے نو مئی کوفوجی و شہدا یادگاروں پر حملے کیے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے، 9 مئی کے واقعے نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ چند ہزار کا جتھا کروڑوں عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلے۔ شہدا کی بے حرمتی اور قوم کو فتنہ و فساد میں دھکیلنے والی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔