اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے کہا کہ بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اشتہاری شہباز گِل کیناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں۔عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہباز گِل جب بھی نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں۔