اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے پاکستان تحریک انصاف کےرکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاون خصوصی شہزاد اکبر سے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہر چیز پر اپنے موقف پر ڈٹے رہنا عقلمندی نہیں ہوتی۔
اگر غلطی ہو جائے،کسی کو نا حق تکلیف پہنچائیں تو اس پر شرم کرنی چاہئے اورمعافی مانگنی چاہئے،نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کے بارے میں جھوٹی اور غلط بات نہیں کرنی چاہئے تھی،اب اگر غلطی ہوگئی ہے تو اس پر اڑے رہنے سے بہتر ہے معافی مانگیں۔