شہباز گل

شہباز گل (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی کافی پر بھی تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی کافی پر بھی تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے۔ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کی جانب سے دو کافی کپ کی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں سے ایک کپ پر خوبصورتی سے شیر آیا درج تھا جب کہ دوسرے کپ پر شیر کی تصویر نمایاں تھی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ انہوں نے لاہور کے ایک ریسٹورینٹ میں کافی آرڈر کی اور انہیں یہ خوشگوار سرپرائز ملا۔لیگی ترجمان نے ٹوئٹ کے کیپشن میں شیر آگیا بھی درج کیا تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی پیچھے نہ رہے۔

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پر طنز کیا اور لکھا کہ میڈم یہ جھاگ والا شیر ہے، تھوڑی دیر میں بیٹھ جائے گا نیچے رہ جائے گی کالی کڑوی کافی اور اگر آپ نے پھونک مار کر کافی پی تو پہلی پھونک سے جھاگ والا شیر بکری بن جائیگا۔شہباز گل نے لکھا کہ جھاگ سے بنی چیزوں کو اتنا سیریس نہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں