شہبازشریف

شہباز شریف کی چین کے قومی دن پر صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام کو مبارک

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چین کے قومی دن پر صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہاہے کہ صدر شی جن پنگ نے دنیا کو ترقی اور امن کا انقلابی ویژن دیا ہے،چین کے ساتھ پاکستان کی سٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت داری کو مزید مظبوط بنائیں گے۔ اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ کمیونسٹ پارٹی چین اور اس کی قیادت کی تاریخی جدوجہد کے نتیجے میں چین آج دنیا کی بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ صدر شی جن پنگ نے چین کی ترقی کو نئی منزلوں سے ہمکنار کیا ہے، صدر شی جن پنگ نے دنیا کو ترقی اور امن کا انقلابی ویژن دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گولڈن ویک’ پر چین کے عوام کے لئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ چین پاکستان کی دوستی علاقائی اور عالمی امن کے لئے اہم ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ چین کے ساتھ پاکستان کی سٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت داری کو مزید مظبوط بنائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک منصوبہ چین پاکستان آئرن برادرز کے لازوال تعاون کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین کی مزید ترقی اور خوش حالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں