اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کو بجٹ اجلاس میں شرکت کا رسک لینا پڑے گا۔
اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایگزیکٹو اور عدلیہ کام کر رہے تو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا قباحت ہے، پارلیمان کے لاک ڈاون سے غلط پیغام جائے گا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہماری جان پیاری، لوگ مرتے ہیں تو مریں یہ رویہ مناسب نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ورچوئل اجلاس میں اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر اپوزیشن کو بولنے ہی نہیں دیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے،
تحقیقات میں کھرا جس کی طرف بھی جائے اسے بھگتنا چاہیے۔اس حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف ن لیگ کے میڈیکل ونگ کی رپورٹس پر باہر نہیں گئے بلکہ حکومتی ڈاکٹرز کی رپورٹ پر ہی انہیں باہر بھیجا گیا تھا۔بجٹ اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس اہم ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اس میں شرکت کا رکس لینا پڑے گا۔احسن قبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بجٹ کے بارے میں مثبت تجاویز دے گی۔