عمرہ کی سعادت

شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ (نمائندہ عکس)شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی‘وزیراعظم کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا‘پروٹوکول کی نگرانی میں خانہ کعبہ کے اندرنوافل اداکئے ‘وزیراعظم نے پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مدینہ منورہ کے بعد مکہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا اور انہوں نے پروٹوکول کی نگرانی میں خانہ کعبہ کے اندرنوافل اداکیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس دوران زائرین کی بڑی تعداد نے معمول کے مطابق اپنا طواف جاری رکھا۔گزشتہ شب سعودی حکومت نے وزیراعظم شہبازشریف کیلئے روضہ رسول کا دروازہ کھولا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں