اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نامزد وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی۔
ایک انٹرویومیں خرم دستگیر نے تجویز پیش کی کہ ملک میں خلفشار پھیلنے سے پہلے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کروا لینی چاہئیں۔
انہوںنے کہاکہ حکومت چاہے تو دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ مالی حالات کے پیش نظر نامزد وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی۔