حمزہ شہباز

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مبینہ بے نامی اکاونٹس سے رقم نکلوانے اور جمع کرانے کا کوئی ثبوت نہیں،تفصیلی فیصلہ

لاہور(کورٹ رپورٹر ) اسپیشل کورٹ کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،فیصلہ میں کہا گیا کہ مقدمہ میں کم تنخواہ دار ملازمین کے بینک اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام عائد لگایا گیا تھا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مبینہ بے نامی اکاونٹس سے رقم نکلوانے اور جمع کرانے کا کوئی ثبوت نہیں حاصل کیا گیا ،

اگر عدالت یہ سمجھے کہ فرد جرم بے بنیاد ہے تو قانون ملزم کو بری کرنے سے نہیں روکتا ، فیصلہ کے مطابق تمام شہادتیں قلمبند کرنے کے بعد سزا کا کوئی امکان نہ ہو تو بھی قانون بریت سے نہیں رکتا ، بینک اکاو¿نٹس فارم سے ظاہر ہوتا ہے ، کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ان اکاو¿نٹس کو کھلوانے میں کوئی کردار نہیں تھا ، صر ف الزامات کی بنیاد پر شہباز شریف اور حمزہ شہبا ز پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں