لاہور (عکس آن لائن) صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ شریف برادران کی والدہ کی میت آنے پر کیا جا ئے گا ۔
منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان آنے کی تاریخ پر حکومت پیرول کا فیصلہ کرئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو 5روز کےلئے پیرول پر رہائی ملی تھی ڈی سی 12گھنٹے کےلئے پیرول پر رہا کرسکتا ہے 12گھنٹے سے زائد رہائی کا فیصلہ حکومت کرے گی