شہبازشریف

شہبازشریف کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

لندن (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں ،موجودہ حکومت کورونا وائرس کے معاملے پر ڈینگی، پولیو والا مجرمانہ لاپرواہی والا رویہ دکھارہی ہے جو خطرناک ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے حکمت عملی بنائی جائے،کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے لئے قومی حکمت عملی وضع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،فوری طورپر چین کی طرز پر ملک بھر میں طبی علاج گاہوں کی تیاری شروع کی جائے جو بوقت ضرورت کام آسکیں ۔

شہباز شریف نے کہا کورونا وائرس سے متعلق خطرناک کو روایتی بیان بازی کی نذرکرنا بہت بڑی حماقت ہوگی ،پاکستان کے بہترین ڈاکٹرز، ماہرین اور محقیقین پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے،وفاقی اور صوبائی سطح پر مانیٹرنگ اور سفارشات کی تیاری کا طریقہ کار وضع کیاجائے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل کے لئے نظام مرتب کیاجائے تاکہ مربوط ایکشن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں