چٹوگرام ( عکس آن لائن) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مشہور آل رائونڈر شکیب الحسن کی ایک تقریب سے واپسی پر بھگدڑ مچ گئی اور اس دوران وہ گرتے ہوئے بال بال بچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے واپسی پر شکیب الحسن کو مداحوں نے گھیر لیا، اس دوران ان کو دھکے دیئے گئے اور شرٹ بھی کھینچی گئی۔رپورٹس کے مطابق اس دوران بنگلادیشی کرکٹر گرتے ہوئے بھی بچے تاہم انہوں نے اپنے غصے پر قابو رکھا اور مسکراتے رہے۔
رواں ماہ بھی ایک تقریب کے دوران شکیب الحسن کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی تاہم اس وقت انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کردیا تھا۔شکیب الحسن بنگلادیش کے شہر چٹوگرام میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے گئے تھے جہاں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی تھی۔اس موقع پر شکیب الحسن نے ایک شخص کو اپنی کیپ سے 3 مرتبہ مارا جس کے بعد انہیں وہاں سے روانہ کر دیا گیا تھا۔