لاہور(عکس آن لائن ) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے فارمیسیریزیڈینسی پروگرام نے امریکن سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹ سے ایکریڈیٹیشن حاصل کر لی ہے ۔ امریکن سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹ ASHP)) امریکہ میں فارمیسی ریزیڈینسی پروگرام کی ایکریڈیٹیشن کرنے والا واحد ادارہ ہے ۔
شوکت خانم ہسپتال امریکہ سے باہر دنیا بھر میں امریکن سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹ سے ایکریڈیٹیشن حاصل والا دوسرا ادارہ بن گیا ہے ۔ اب شوکت خانم ہسپتال کے ریزیڈینسی گریجویٹس ا مریکن سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹ سے منظور شدہ انٹرنیشنل فارمیسی پریکٹس ریزیڈینسیIPPR)) کا ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ سرٹیفیکیٹ حاصل کریں گے ۔
شوکت خانم ہسپتال کا فارمیسی ریزیڈینسی پروگرام ریزیڈنٹ فارما سسٹس کی ذاتی دلچسپی اور مستقبل کے چیلنجز کو مدِ نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیاہے ۔ اس پروگرام کے تحت انہیں وہتعلیم ، تجربہ اور مہارت فراہم کی جاتی ہے جس کے ذریعے وہ مریضوں کو بہترین فارما سیوٹیکل کئیر فراہم کر سکیں۔
اس پروگرام کے مختلف حصے ہیں جن میں اڈلٹ اونکالوجی ، کریٹیکل کئیر، پیلی ایٹو کئیر ، انفیکشس ڈیزیز، ڈرگ انفارمیشن ، ڈسپنسنگ اور اے سیپٹک سروس شامل ہیں ۔ رواں سال سے سپیشلٹی آف کوالٹی اینڈ پیشنٹ سیفٹی ، انٹرنل میڈیسن اور سرجیکل سروسز کو بھی اس اس پروگرام کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
شوکت خانم ہسپتال کے فارمیسی ڈپارٹمنٹ کو حاصل ہونے والی اس ایکریڈیٹیشن بلا شبہ نہ صرف ہسپتال بلکہ ہمارے ملک کے لیے بھی ایک قابل فخر بات ہے ۔ اس ایکریڈیٹیشن سے خطے میں فارمیسی کے پروفیشن کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔