ہما علی

شوبز کی دنیا میں آکر زندگی کا حقیقی نصاب پڑھنے کو ملا ‘ ہما علی

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں آکر زندگی کا حقیقی نصاب پڑھنے کو ملا اور یہ ایسا شعبہ ہے جو انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے شوبز کی دنیا میں آکر جو کچھ سیکھا ہے وہ شاید عام زندگی میں سیکھنے کیلئے مجھے سو سال کا عرصہ لگتا۔

میں صرف اپنے کام سے غرض رکھتی ہوں اور اپنی محنت کے بل بوتے پو آج موجودہ مقام تک پہنچی ہوں مگر سب سے پہلے اپنے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھ ناچیز کو عزت ،شہرت اور مرتبہ عطاء کیا اور اس کے ساتھ میڈیا کے بھرپور تعاون پر انکی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر لمحہ میرا ساتھ دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں