کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم’فائٹر’ پر شدید تنقید کی ہے۔
بالی ووڈ کی فلم ‘فائٹر’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے۔اس فلم کی کہانی میں 14 فروری 2019ء کے پلوامہ حملے سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے جس میں بھارتی اداکار رہتک روشن اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
پاکستان مخالف اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر پاکستانی عوام اور شوبز شخصیات برہم ہوگئی ہیں۔پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اس فلم کے ٹریلر پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’یہ جان کر بہت دکھ اور افسوس ہوا کہ آج کے دور میں بھی ایسے فنکار موجود ہیں جو سنیما کی طاقت کو جانتے ہیں لیکن پھر بھی اس کا استعمال کرکے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دیتے ہیں۔
اْنہوں نے لکھا کہ ‘مجھے ان فنکاروں پر افسوس ہوتا ہے جو سنیما کا استعمال نفرت کو پھیلانے کے لیے کر رہے ہیں، یہ انتہائی ناگوار عمل ہے۔اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’میں پہلے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہی تھی لیکن اب نہیں۔