اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستانی شوبز شخصیات نے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے اداکار علی ظفر اور ٖصبا قمر نے کہاکہ سوشانت سنگھ راجپوت کی کوخود کشی کی خبر سے انہیں نہایت دھچکا لگا ہے کہ ایک زندگی سے بھر پور انسان ایسے کس طرح کرسکتا ہے اور ہر جگہ مسکراہٹیں پھیلانے والا شخص کے بارے میں کوئی بھی نہیں جان سکا کہ وہ اندر سے اتنا سے اتنی بری طرح ٹوٹ چکا ہے ۔
اداکار ہمایوں سعید، ماہرہ خان ، عمران عباس اور عائزہ خان نے اداکار کی خود کشی کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اداکار گوہر رشید نے جم کیری کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ میرے خیال میں ہر ایک کو دولت مند اور مشہور ہونا چاہئے اور ہر وہ کام کرنا چاہئے جس کا اس نے خواب دیکھا تھا تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ اس زندگی کا سکون پیسے سے حا صل نہیں ہوتا۔ اداکار یاسر حسین نے کہاکہ وہ اسی لئے ہمیشہ کہتے ہیں کہ دولت اور شہرت سے بڑھ کر کسی انسان کے لئے ذہنی سکون اہم ہے اور ہم سب غلط سمت میں بھاگ رہے ہیں ، گاڑی اور بینک بیلنس کی بجائے اپنوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں اور سوشانت سنگھ راجپوت جیسے کامیاب اداکار کا ایسے دنیاچھوڑ کر جانااس بات کی دلیل ہے ۔