کراچی (عکس آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے بچپن کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنے معنی خیز پیغامات کے ذریعے صارفین کی خوب تعریفیں بھی سمیٹتی ہیں۔اب گزشتہ دنوں نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔نور بخاری نے ان میں سے ایک اسٹوری میں اپنے بچپن کی نایاب تصویر بھی شیئر کی۔مذکورہ تصویر میں نور بخاری کو ایک کمسن بچی کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے یعنی وہ بہت چھوٹی ہیں جبکہ اْن کے ہمراہ اْن کی نانی اور والدہ بھی موجود ہیں۔نور بخاری نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں کہا کہ ‘اس تصویر میں میرے ساتھ میری والدہ اور نانی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی جبکہ نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین۔ مالدیپ تعاون نے چھوٹے بڑے ممالک کے درمیان باہمی احترام کی مثال قائم کی ہے، چینی وزیرخارجہ
- سی ایم جی کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا2025″ کی دوسری ریہرسل کا انعقاد
- ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف “ہش منی ” کیس میں 34 الزامات درست ثابت لیکن انہیں غیر مشروط رہائی مل گئی
- کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر ، ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم
- چین نے زبردست ترقی کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور اقدار کو برقرار رکھا ہے، سا بق وزیر اعظم مصر