بیجنگ (عکس آن لائن) بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس میں تقریر اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس ” آستانہ سمٹ میں اہم خطاب شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی یکجہتی اور باہمی اعتماد میں موثر اضافہ کرے گا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی و توسیع اور عالمی امن و ترقی کے قیام میں مزید مثبت توانائی پیدا کرے گا۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیسی کی ڈائریکٹر فرحت آصف نے کہا کہ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم تاریخ کی درست سمت پر کھڑی ہے ،اس بڑے خاندان کی جانب سے تعاون، بات چیت اور مشترکہ ترقی کا پیغام دیا جاتا ہے۔
قازقستان کے انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی اینڈ پالیٹکس کے ماہر سلطان زنسیتوف کے مطابق صدر شی جن پھنگ نے “شنگھائی اسپرٹ” کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، جو اجتماعیت اور محاذ آرائی کی سوچ کو مسترد کرتی ہے، اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کے لئے پرعزم ہے، یہ صدر شی کے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کے مطابق ہے۔
متعدد ممالک کی شخصیات نے کہا کہ چین نے بانی ارکان میں سے ایک کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کے لئے ہمیشہ تعمیری تجاویز پیش کی ہیں اور رہنمائی کی ہے۔ “شنگھائی اسپرٹ” کو زیادہ سے زیادہ ممالک تسلیم کر رہے ہیں اور شنگھائی تعاون تنظیم عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ تعاون کا پلیٹ فارم بن رہی ہے۔