شفقت چیمہ

شفقت چیمہ فلم”عشق میراانمول”میں سکھ کے کردارکے لئے کاسٹ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکارشفقت چیمہ فلم”عشق میراانمول ”میں سکھ کا کردارادا کریں گے،تفصیلات کے مطابق نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی نئی پنجابی فلم”عشق میراانمول”میں سینئراداکارشفقت چیمہ کو سکھ کے لئے کاسٹ کرلیا ہے،شفقت چیمہ فلم میں سکھ کا کردارادا کریں گے،

فلم کی عکسبندی ان دنوں متواترجاری ہے،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں ،فلم کی کاسٹ میں اداکارصفدرماہی،صائم علی،سحرملک، راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،باسوچودھری،اچھی خان،مہراخترخان،جاویدچودھری،جہانگیرجانی،فیصل کھچی،مقصودعالم ودیگرشامل ہیں۔نوجوان پروڈیوسرفلم ”عشق میراانمول”کو رواں سال مکمل کرکے اندرون وبیرون ملک کے سینما گھروں کی زینت بنانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں