شعیب ملک

شعیب ملک کا محمد حفیظ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)پی سی بی پوڈکاسٹ کی 31ویں قسط میں قومی کرکٹر شعیب ملک نے محمد حفیظ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں کہ محمد حفیظ کل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلیں، خواہش ہے کہ وہ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی میچ میں مین آف دی میچ بنیں۔ انہوںنے کہاکہ محمد حفیظ کریز پر موجود ہوں تو دوسرے اینڈ سے بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ کی دونوں اننگز میرے لیے یادگار ہیں، محمد حفیظ کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں