شعیب اختر

شعیب اختر کی اداکار فہد مصطفی کو 6 گیندوں کا سامنا کرنے پر موٹر سائیکل کی پیشکش

راولپنڈی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اداکار فہد مصطفی کو اْن کی 6 گیندوں کا سامنا کرنے پر موٹر سائیکل کی پیشکش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شعیب اختر نے فہد مصطفی کی کرکٹ کھیلنے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فہد مصطفی اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے غلط پیشے میں ہیں انہیں کرکٹ کھیلنی چاہیے ،انہوں نے فہد مصطفی کو کہا تھا کہ آئیں اور کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں تاہم پہلے نیٹ میں ہی میرا سامنا کرلیں۔

شعیب اختر کے اس پیغام پر فہد مصطفی نے جواب دیا کہ وہ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے ان کی کچھ دن کی نیند اْڑ جائے گی۔شعیب اختر بھی فہد مصطفی کے اس خوف کو انجوائے کرنے لگے اور کہا کہ اگر آپ نے میری 6 گیندیں کھیل لی تو موٹر سائیکل آپ کو دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں