شعیب اختر

شعیب اختر کو اعظم خان میں قائدانہ خوبیاں نظر آنے لگیں

کراچی (عکس آن لائن ) شعیب اختر حالیہ دنوں میں بابراعظم سے متعلق منفی بیانات دیکر خبروں میں رہے اب انھیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان میں قیادت کی خوبیاں نظر آرہی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے حالیہ دنوں میں جس انداز سے طوفانی اننگز کھیل کر یونائیٹڈ کو فتوحات دلائی ہیں، انھوں نے شعیب اختر کو خاصا متاثر کیا ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق پیسر نے کہا کہ میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، وہ اننگز بناتا ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا کو بھی عمدگی سے ہینڈل کرتا ہے، میں سب 20 برس قبل کھیلتا تھا تو میڈیا میں بولتے ہوئے کوئی پروا نہیں کرتا تھا لیکن آج کل میڈیا بھی آپ کی ذمہ داری کا حصہ ہے جس انداز سے اعظم بات کرتا ہے مجھے اس میں قائدانہ صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں