شعیب اختر

شعیب اختر پاکستان موٹر وے پولیس کا سفیر مقرر

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان موٹر وے پولیس کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کچھ تصاویر کے ساتھ بتایاکہ پاکستان کی موٹر وے پولیس سے بطور سفیر جْڑنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہوں گا۔شعیب اختر نے لکھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہمیں لوگوں کیلئے مثال بننا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں