شعیب اختر

شعیب اختر خراب فارم کی وجہ سے مشکلات کا شکار ویراٹ کوہلی کی حمایت میں میدان میں آگئے

کراچی(عکس آن لائن) سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر خراب فارم کی وجہ سے مشکلات کا شکار ویراٹ کوہلی کی حمایت میں میدان میں آگئے ۔تفصیلات کے مطابق کوہلی کی خراب فارم کی وجہ سے دنیا انھیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کررہی ہے، گزشتہ روز پہلے میچ میں رائل چیلنجرزبنگلور کے اسٹار ویراٹ کوہلی کوحالیہ سیزن میں تیسری بار گولڈن ڈک کا سامنا ہوا ہے۔اگرچہ اس سے قبل وہ سیزن میں پہلی ففٹی بناکر کچھ اعتماد بحال کرپائے تاہم مجموعی طور پر ان کی پرفارمنس روبہ زوال ہے، کوہلی نے سیزن میں تیسری بار ڈک سن رائزرز حیدرآباد کیخلاف بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے پایا، مجموعی طور پر آئی پی ایل میں چھٹی بار انھیں صفر کی خفت کا سامنا ہوا ہے، بنگلور کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی سردست کیریئر کے مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے لیے صورتحال بد سے بدترین ہورہی ہے، سن رائزرز کیخلاف باہمی مقابلے میں اس سے قبل بھی کوہلی کو حریف بولر نے کھاتہ کھولنے کی مہلت نہیں دی تھی، ہفتے کی شب جگدیشا سوچیتا نے کوہلی کو پہلی ہی بال پر پویلین واپس لوٹادیا، کوہلی ان کی گیند کو فلک کرنے کی کوشش میں شارٹ مڈ وکٹ پر موجود کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے، جنھوں نے گیند تھامنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔اس انداز سے آؤٹ ہوجانے سے کوہلی کا اعتماد متزلزل ہوگیا، رواں سیزن میں کوہلی پہلی بار کوہلی لکھنؤ سپر جائنٹس کیخلاف دشمانتھا چمیرا کی گیند پر گولڈن ڈک کا شکار ہوئے تھے، سن رائزرز کیخلاف گذشتہ میچ میں مارکو جینسن نے انھیں پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹادیا تھا، سلپ میں کیچ ایڈین میرکرم نے قابو کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں