شان پولاک

شعیب اخترکا سامنا کرنے سے ڈر لگتا تھا، شان پولاک کا انکشاف

کیپ ٹاؤن(عکس آن لائن) نامور کرکٹر شان پولاک نے شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ سے ڈرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سامنا کرنے سے پہلے سوچنا پڑتا تھا ہم شعیب اختر کے اوور گنا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک نے پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر کے حوالے سے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کی تیز رفتار بالنگ نے اس دور کے بیٹسمینوں کی زندگی مشکل میں ڈال دی تھی۔ اسکائی اسپورٹس کرکٹ پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے پولاک نے کہا کہ مختلف میچوں میں تیز بالرز کھیلنے سے بہت فرق پڑا لیکن شعیب اختر کی بالنگ سامنا کرنا مشکل میں ڈال دیتا تھا،

شعیب اختر اور آسٹریلیا ٹیم کے سابق کھلاڑی بریٹ لی کا موازنہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مختلف گراؤنڈ میں دونوں کو کھیلنا مشکل ہوتا تھا۔چھیالیس سالہ کھلاڑی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے ساتھی کپتان کے اشارے کا انتظار کرتے تھے ، کہ شعیب اختر کے اوور کب ختم ہوں گے تاکہ میچ کے دوران سکون کا سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں