لاہور (عکس آن لائن) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ انہوںنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہیدکاکیس جان پکڑ گیا ہے ،سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اور اوورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا ،
حکمران اپنے فارن اکائونٹ قومی سلامتی کی خاطرپاکستان واپس لائیں ۔شیخ رشید ے کہا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امدادکی بجائے شریف بردران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ 9 جنوری سے کائونٹ ڈائون شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ جنہوں نے فالو دیاور پاپڑوالوں کے نام سے لوٹا ۔اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں ،وزیرخارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔