وزیراعظم

شدید بارشیں، وزیراعظم نے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچا ﺅکے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ اشتراک عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے،خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

وزیراعظم نے کہا کہ ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچا کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کیا جائے،بارشی وسیلابی پانی کے نکاس کے لئے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچایا جائے، سپرے کروایا جائے تاکہ وباں کو روکا جاسکے،کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے، متاثرین سے ہمدردی کرتے ہیں،این ڈی ایم اے کراچی اور سندھ میں عوام کے تحفظ، ریسکیو اور ریلیف میں صوبائی حکومت اور اداروں کی معاونت کرے،سیلابی صورتحال میں کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں_وزیراعظم نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے یک جہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ان شااللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں