قصور (عکس آن لائن) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصوراحمدنویدامجد نے کہاکہ گندم کے کاشتکار جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کے لئے 100سے 120لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں اور سپرے اس وقت کیاجائے جب سورج پوری طرح چمک رہا ہو نیز شبنم کے اثرات نظرآنے پر فصل پرسپرے نہ کیاجائے کیونکہ اس سے سپرے کے اثرات زائل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سپرے سے قبل مشین کو اچھی طرح صاف کرکے فلیٹ فین نوزل کے ذریعے سپرے کیاجائے اورخیال رکھاجائے کہ فصل کا کوئی حصہ سپرے سے رہ نہ جائے اور نہ ہی سپرے کے دوران فصل کے کسی حصے پر دوبارسپرے کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ تیز ہوا اوربارش کی صورت میں بھی سپرے سے گریزکیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ سپرے کے بعد گوڈی یا بارہیروکا بھی استعمال نہ کیاجائے۔ انہوں نے سپرے کے دوران کاشتکاروں کو منہ پرماسک لگانے اور ہاتھوں پردستانے پہننے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہ زہروں کے مضراثرات سے محفوظ رہ سکیں۔