شاہ کوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)
شاہ کوٹ کے محلہ بسم اﷲ گلشن کالونی میں درندہ صفت ملزم شکیل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر حاملہ بیوی،ماں،بہن اور بھابی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا
بتایا گیا ہے کہ40سالہ ملزم شکیل نجی فیکٹری میں ملازم ہے اس سے قبل حساس ادارے میں ملازم تھا ملزم شکیل نے وقوعہ کے دوران اپنے بچوں اور بھتیجوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اورباری باری چاروں خواتین کو بیدردی سے قتل کردیامتقولین میں کنیز فاطمہ (والدہ) شبانہ بی بی (زوجہ) فائزہ(ہمشیرہ) اور زنیرہ بی بی(بھابی) شامل ہیں ملزم کی بیوی شبانہ بی بی4ماہ کی حاملہ تھی جلاد نما ملزم نے چاروں خواتین کو قتل کرنے کے بعد اپنے والد اور چچا کو بہانے سے فون کرکے بلوایا جو رشتہ داروں سے ملنے کے لئے بھکر گئے ہوئے تھے جب وہ گھر پہنچے تو ملزم نے خود گھر کا دروازہ کھولا اور موقع سے فرار ہوگیا
قتل کی اس لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں خواتین و مرد موقع پر جمع ہوگئے جبکہ ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک اور ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی فرانزک ٹیم نے تمام شواہد جمع کر لئے ہیں پولیس کے مطابق ملزم جلد ہی انکی گرفت میں ہوگا